حکومت کا نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ

0 35

اسلام آباد : حکومت نے نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ پہلی سے 8 ویں تک تعلیمی ادارے 25 جنوری سے کھولے جائیں گے جبکہ یکم فروری سے یونیورسٹیز میں تدریس کا عمل شروع ہوگا۔

یاد رہے تعلیمی ادارے کورونا کے باعث نومبر میں بند کئے گئے تھے، دسمبر کے آخری ہفتے سے 10 جنوری 2021 تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلا ت کا اعلان کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.