اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان کا مستقبل تعلیم کے بغیر ادھورا ہے.احسان اللہ خاکسار

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی رہنماء حاجی احسان اللہ خاکسار نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل تعلیم کے بغیر ادھورا ہے اسٹوڈنٹ فیڈریشن بی اے پی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے مترادف ہے بی اے پی غیور عوام کی امید کی کرن ثابت ہورہی ہے عوامی مسائل کے حل ہماری اولین ترجیح ہم پارٹی میں بلا رنگ ونسل خدمت کررہے ہیں وہ وقت دور نہیں جلد بی اے پی بلوچستان کی بڑی پارٹی کی حیثیت سے راج کریگی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے وژن کے مطابق ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں بلوچستان کو ماضی کی حکومتوں نے اندھیرے میں دھکیلا ہے عوام قوم پرستی اور مذہب پرستی سے تنگ آچکے ہیں ان خیالات کااظہار

انہوں نے نومنتخب اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے صدر رحمت اللہ کاکڑ اور کابینہ کے اعزاز میں دیئے گئے ٹی پارٹی سے لیاقت علی ہزارہ،کامران ناصر،عقیل بازئی،ایوب ترین،رحمت اللہ کاکڑ،ملک صدیق بادیزئی،ضیاء ترین،عابد ترین،روز جان اے کے نے خطاب کیا اس موقع پر حاجی احسان اللہ خاکسار نے کہا کہ نو منتخب اسٹودنٹ فیڈریشن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی پھولوں کا گلدستہ ہے جس میں ہراقوام کے افراد شامل ہیں اور اور بی اے پی کاپیغام ہم سب پر فرض ہے کہ گھرگھر تک لے جائینگے بلوچستان کو ماضی کی حکومتوں نے اندھیرے میں دھکیلا ہے عوام قوم پرستی اور مذہب پرستی سے تنگ آچکے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے وژن کے مطابق ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں جب تک نوجوان نسل با شعور نہیں ہوگا تو بلوچستان ترقی نہیں کریگا بلوچستان عوامی پارٹی نئے تسلسل کے ساتھ عمل پیرا ہے ہمیں قائدین کے ہر فیصلے پر فخر ہے اور وزیر اعلیٰ جام کمال کی وژن کو آگے بڑھائینگے

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے آن لائن زہن سازی شروع کردیا ہے بہت جلد عوام میں شعوری اور بلوچستان کی ترقی کیلئے نوجوان آگے آئینگے بہت کم عرصے میں اسٹوڈنٹس فیڈریشن کامیابی کے ساتھ اپنے کام سرانجام دے رہی ہے اس پر ہم فخرکرتے ہیں وہ وقت دور نہیں جلد ہی بی اے پی بلوچستان کی بڑی پارٹی بن جائیگی بی اے پی امید کی کرن بن کر عوام کے توقعات پر پوری اترے گی ہم پارٹی قائدین کے ہر آواز پر لبیک کہتے ہیں اور ہم فخر کرتے ہیں بی اے پی پارٹی نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کو اولین ترجیح دی ہے اور بی اے پی میں بلارنگ ونسل کے خدمت کررہے ہیں اسٹوڈنٹ فیڈریشن پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی کے حیثیت کی مترادف ہے بلوچستان کا مستقبل نوجوان نسل ہے نوجوانوں کو تعلیم پر توجہ دیکر اور اپنے صوبے کے خدمت کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button