اہم خبریںپاکستان

پی ڈی ایم کے نزدیک انسانی زندگی کی کوئی وقعت نہیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور:   وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے نزدیک انسانی زندگی کی کوئی وقعت نہیں، راہزنوں کے اس ٹولے نے کورونا جیسے قومی چیلنج پر بھی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن قیادت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اپوزیشن کو عوام کا کوئی احساس نہیں، جن کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی وقعت نہیں وہ عوام کے مسائل کب اور کیسے سمجھ سکتے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا، ملتان کے باشعور عوام نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا، پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصر کا ہجوم ہے، جس کے پاس کوئی ایحنڈا نہیں، گیارہ جماعتیں الٹی بھی ہو جائیں، وزیراعظم عمران خان جیسے ایماندار اور شفاف لیڈر کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button