کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 82 افراد جاں بحق، 2184 نئے مریض

0 30

اسلام آباد : کورونا وائرس سے 82 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 258 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 362 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 184 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 39 ہزار 341، سندھ میں 2 لاکھ 16 ہزار 632، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 23، بلوچستان میں 18 ہزار 181، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 862، اسلام آباد میں 38 ہزار 20 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 303 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.