حوثی باغیوں کا 8 سعودی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

0

وثی باغیوں نے یمن میں ایک جھڑپ کے دوران سعودی فوج کے 8 اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے تاہم اتحادی افواج نے دعوے کی تردید کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کے ترجمان یحیحٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ مارب کے علاقے میں فوجی کیمپ پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی فوج کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اتحادی افواج کی جانب سے ایسے کسی بھی واقعے کی سختی سے تردید کی ہے تاہم سعودی میڈیا میں یمن میں تعینات کے ایک سعودی لیفٹیننٹ کرنل کے انتقال کرجانے کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.