بھارتی افواج کے ہاتھوں نومبر میں 15 کشمیری شہید

0 10

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومبر میں 15 کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق شہدا میں سے ایک کشمیری نوجوان کو حراست میں اور 4 کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔

اس عرصے میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 97 کشمیری شدید زخمی ہوئے اور 31 افراد کو کالے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا جن میں سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.