بابراعظم نے پی سی بی ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2020 کے ایوارڈز کا اعلان کردیا، بابراعظم کو 2 ایوارڈز دیئے گئے، 12 کیٹگریزمیں ایوارڈز کی نامزگیوں کا فیصلہ آزاد جیوری نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو موسٹ ویلیوایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیاہے، محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹر آف دیئر ایئر، فواد عالم کو انفرادی کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیاہے۔فاسٹ بولرنسیم شاہ کو بیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر اور ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے نام رہا۔ کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آصف یعقوب ٹونٹی ٹونٹی کے بہترین امپائر قرار پائے جبکہ ایمرجنگ ڈومیسٹک کی بہترین خاتون کرکٹر فاطمہ ثنا کو قرار دیا گیا۔ ان کے علاوہ عالیہ ریاض بیسٹ ویمن کرکٹر آف دی ایئرقرار پائی ہیں۔ حیران کن طور پر رواں سال ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ کوئی ایوارڈ اپنے نام نہیں کرسکے




