اہم خبریںکھیل

راولپنڈی میں بارش کے باعث پاک آسٹریلیا ٹیموں کا آج شیڈول ٹریننگ سیشن منسوخ

راولپنڈی : راولپنڈی میں بارش کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کا آج شیڈول ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا، میچ کی تیاریوں کے لیے دونوں ٹیموں کی بھرپور پریکٹس جاری ہے تاہم بارش کے باعث کھلاڑی آج نیٹ سیشن میں ان ایکشن نہیں ہوں گے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ہوٹل میں ہی جم اور فزیکل ٹریننگ کریں گے۔

تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالتریب کراچی اور لاہور میں شیڈول ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button