ٹی20ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا وارم اپ میچ،ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

0

لاہور: ٹی 20ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل رہی ہے جس میں حریف ٹیم کی گرین شرٹس کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے پاکستان کے پہلے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی پلیئنگ الیون لینڈل سمنز،آندرے فلیچر،کرس گیل،روسٹن چیز،شمرون ہٹمائر،نکولس پوران،کیرون پولارڈ کپتان،ڈیوائن براوو،ایوئن لوئس،اوبید میک کوئے،فابین ایلین،آندرے رسل،روی رامپال،اوشان تھامس اور ہیڈن والش پر مشتمل ہے۔

گرین شرٹس کی کپتانی بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان،آصف علی،فخر زمان،حیدر علی،حارث رؤف،حسن علی،عمادوسیم،محمد حفیظ،محمد نواز،محمد رضوان،محمد وسیم،سرفراز احمد،شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.