
ڈھاکا : پاکستان اور بنگلادیش کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز شاہینوں کی بیٹنگ جاری ہے۔
شیربنگلا سٹیڈیم میں بوندا باندی کے سبب آج چوتھے روز کا کھیل تاخیر سے شروع ہوا، شاہینوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز کے ساتھ پہلی اننگز کا سلسلہ جوڑا۔ اظہر علی نے 4 رنز بنائے تھے کہ عبادت حسین کی بال پر کیچ دے بیٹھے، بابر اعظم کو خالد احمد نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ فواد عالم اور محمد رضوان 284 کے مجموعی سکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
گذشتہ روز بارش کی وجہ سے انتظامیہ کو کھیل ختم کرنا پڑا، ٹیسٹ کے ابتدائی 3 دن میں صرف 63 اوورز کرائے جا سکے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔




