محمد رضوان ٹیسٹ سیریز کا آغاز فاتحانہ کرنے کیلئے پر امید

ہرارے ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم کو پہلے ٹی -20 میچ کی طرح پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر دو میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میزبان کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے ہرارے میں شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے بھرپور تیاری کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی اور پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ سیریز کا آغاز جاندار انداز میں کرے گی۔ رضوان نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ وہ زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ ایم رضوان نے کہا کہ سیریز میں کامیابی کیلئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔




