
کوئٹہ : سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ کی صدارت میں محکمہ صحت بلوچستان کا اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری صحت فاروق مری ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت محمد نعیم بازئی،ڈی جی پی ڈی ایم اے ،ایم ایس سول ہسپتال ارباب کامران کاسی ،ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر کمالان گچکی ، ایم ایس فاطمہ جناح ڈاکٹر میر نور اللہ موسی خیل،ایم ایس بینظیر ہسپتال ڈاکٹر نور قاضی ، صوبائی سربراہ ٹی بی پروگرام ڈاکٹر ناصر شیخ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر فہیم خان، پروفیسر شیرین خان ،پروفیسر حنیف مینگل، BINUQ کے سربراہ ڈاکٹر کریم زرکون، آپریشن سیل کے سربراہان ڈاکٹر سرمد سعید خان ، ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی ، ڈپٹی انچارج آپریشن سیل ڈاکٹر ظہیر احمد کاکڑ ،ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر فرید احمد سمالانی ، ڈی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جاوید اختر ،ڈی ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر عبدالرشید جمالی ،آپریشن سیل کے سر برہان ,ڈبلیو ایچ کے نماہندگان اور دیگر معاونین نے شرکت کی۔اجلاس میں ہسپتالوں میں آکسیجن کی صورتحال ، آکسیجن پلانٹ ،آکسیجن اسٹوریج ٹینک ، وینٹیلٹرز ، کورونا کے مریضوں کے لیے ہسپتالوں میں بیڈز کی دستیابی ، پی پی کیٹس ، ماسک کے بارے میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہسپتالوں کے ایم ایسز نے ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے طبی آلات ، ادویات و دیگر ضروریات کے بارے میں سیکرٹری صحت کو آگاہ کیا۔ سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتالوں میں 24 گھنٹے آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کوئی کسر نہ چھوڑی جائے




