اہم خبریںبلوچستان

برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ نہیں کیا ،بلوچستان حکومت

کوئٹہ :  ترجمان حکومت بلوچستان نے برج عزیز ڈیم کی تعمیر سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ڈیمز کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی پانی کو ذخیرہ کر کے استعمال میں لایا جا سکے۔
تاہم برج عزیز ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے حکومت نے نہ ہی کوئی فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہے۔ لہذا اس ڈیم کی تعمیر کے منصوبے کے حوالے سے کوئی ایسا فیصلہ نہیں کیا جائے گا جس سے کسی کا نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان بہت جلد خود نوشکی کے وفد سے ملیں گے اور اس پر بات چیت کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button