
کوئٹہ : سپیکر اسمبلی ان کے رفقا اپوزیشن اور دیگر ہم خیال سیاسی جماعتیں ہمارا ساتھ دیں گی پیپلزپارٹی اور اے این پی کی بے وفائی نے پی ڈی ایم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے . موجودہ حکومت سے عوام کو نجات دلانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو ہی قربانی دینا ہوگی بلوچستان حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے نان شبینہ کے محتاج لوگ سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیںمگر اہل اقتدار کے کام پر جوں تک نہیںرینگ رہی بلوچستان میں اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اور ہم رواں سال جون کے بعد بلوچستان اسمبلی میں ان ہائوس تبدیلی لارہے ہیں تاکہ مفاد پرست حکمرانوں کو گھر بھیجنے کا سلسلہ ہم بلوچستان سے شروع کرے اعداد وشمار کو پورا کرنا اپوزیشن کیلئے کو ئی بڑا مسئلہ نہیں بلوچستان کے عوام کو جون میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق خوشخبری سنا دینگے۔جمعیت کے رکن صوبائی اسمبلی , زابد ریکی




