اہم خبریںشوبز

میری سزا بارے خبریں غلط اور جھوٹی ہیں ، میشا شفیع کی تردید

لاہور :  میشا شفیع بارے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں گلوکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کرنے پر 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بارے جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ تصدیق کئے بغیر کوئی بھی خبر شیئر کرنے سے گریز کریں ۔ میشا کے وکیل اسد جمال کے مطابق میشا شفیع کو کسی کیس میں سزا نہیں ہوئی ۔سزا سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں ۔میشا شفیع کے تمام کیسز ابھی گواہوں اور ابتدائی سٹیج پر ہیں ۔میشا شفیع کو سزا کی خبر دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button