آج تک کسی فلم میں پیسہ نہیں لگایا ہے :بلال اشرف

0

اسلام آباد  :  انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ انہوں نے اب تک جتنی فلموں میں کام کیا ہے کسی میں آج تک پیسہ نہیں لگایا ہے لیکن ان افواہوں کے بعد وہ مستقبل میں اس بارے میں سنجیدگی سے سوچیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اپنی فلم کی تشہیر کرنے میں کوئی بھی برائی نہیں ہے اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے فلم ”رنگریزہ ”کی تشہیر کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم کامیاب ہونا اور ناکام ہونا ایک الگ پہلو ہے اورانہوں نے فلم ”رنگریزہ ”کی ناکامی سے زیادہ سیکھا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اداکار آپس میں بہت اچھے دوست ہوسکتے ہیں اور لوگوں کی اداکاروں کے آپس میں عداوت رکھنے کی سوچ بالکل غلط ہے ،گوہر رشید ان کے بہترین دوست ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.