یورپ، برطانیہ بریگزیٹ کے بعد کے نئے تجارتی معاہدے پر متفق نہ ہوسکے

0

یورپ اور برطانیہ نے بریگزیٹ کے بعد نئے تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات میں دشواریوں کے باوجود انہیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

جمعہ کے روز اس حوالے سے یورپین مذاکرات کار مشل بارنئیے اور ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ فراسٹ کے درمیان گفتگو رک گئی تھی

اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس پر یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن خود بات کریں گے ۔

جس کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی شام دیر گئے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بڑے مسائل کے باوجود دونوں فریقین نے اس پر گفتگو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بعد از بریگزیٹ تجارتی معاہدے کے کچھ نکات پر اتفاق ہونے کے باوجود 3 اہم نکات، لیول پلئینگ فیلڈ، گورننس اور فشریز پر بڑا اختلاف ہے۔

دونوں لیڈروں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی ایک گھنٹہ طویل گفتگو کے بعد مشترکہ اعلامیے جاری کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.