سعودی عرب نے بحرین اجلاس میں اسرائیل پر کڑی تنقید کردی
سعودی عرب نے بحرین سیکیورٹی سمٹ میں اسرائیلی وزیر خارجہ کی موجودگی میں تل ابیب پر کڑی تنقید کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق بحرین کے سیکیورٹی اجلاس میں سعودی شہزادے ترکی الفیصل نے خبردار کیا کہ فلسطینیوں کو ان کی خود مختار ریاست حاصل کرنے میں مدد کے لیے کسی بھی معمول کے معاہدے کی ضرورت ہے۔
ترکی الفیصل نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک سعودی انٹلی جنس کی رہنمائی کی اور امریکا اور برطانیہ میں سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔