• کالمز
  • آج کا اخبار
  • شوبز
  • صفحہ اول
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • بلوچستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

سندھ میں 14 کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم، تربیت یافتہ عملہ اور سامان پہنچا دیا گیا

web desk by web desk
January 27, 2021
in اہم خبریں, پاکستان
0
سندھ میں 14 کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم، تربیت یافتہ عملہ اور سامان پہنچا دیا گیا

کراچی  : سندھ میں 14 کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم کر دیئے گئے۔ ویکسین کیلئےکراچی میں 9 اور دیگر 5 شہروں میں ایک ایک سینٹر بنائے گئے ہیں۔

کراچی کے ضلع وسطی، شرقی میں دو، دو، کورنگی ملیر، غربی میں ایک، ایک سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، میرپور خاص، حیدر آباد میں بھی ایک، ایک سینٹر بنایا گیا ہے۔ ویکسینیشن سینٹرز میں تربیت یافتہ عملہ اور سامان پہنچا دیا گیا۔

چینی، برطانوی اور روسی کمپنیوں سے ویکسین کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے ابتدائی طور پر ویکسین خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے ہیں۔ آئندہ ماہ کے شروع میں ویکسین ملنے کا امکان ہے۔ پہلے مرحلے میں سندھ کے ایک لاکھ 25 ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 74 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 563 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 55 ہزار 214، سندھ میں 2 لاکھ 42 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 953، بلوچستان میں 18 ہزار 765، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 903، اسلام آباد میں 40 ہزار 972 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 877 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 77 لاکھ 64 ہزار 114 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 285 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 92 ہزار 207 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 74 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 646، سندھ میں 3 ہزار 925، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 857، اسلام آباد میں 469، بلوچستان میں 193، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 258 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Previous Post

احتساب عدالت کا سیکرٹری صحت کو شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنیکا حکم

Next Post

اپوزیشن اے سے لیکر زیڈ تک جتنے مر ضی پلان بنالے فرق نہیں پڑتا: گورنر پنجاب

Next Post
اپوزیشن اے سے لیکر زیڈ تک جتنے مر ضی پلان بنالے فرق نہیں پڑتا: گورنر پنجاب

اپوزیشن اے سے لیکر زیڈ تک جتنے مر ضی پلان بنالے فرق نہیں پڑتا: گورنر پنجاب

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہم صفحات اور لنکس

  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • کاپی رائٹس
  • قوائد و ضوابت
  • پرائیویسی پالیسی
  • About us
  • Contact us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

Daily Shal Quetta NewsPaperLogo Header Menu
  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • شوبز
  • صفحہ اول
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • بلوچستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل