ترکی :پاکستان کیلئے جنگی بحری جہاز کی تیاری پر کام کا افتتاح

استنبول : ترک صدر طیب اردوان نے پاکستان کیلئے تیسرے جنگی بحری جہاز کی تیاری کا افتتاح کردیا،یہ بحری جہاز استنبول میں ترک نیوی کی ڈاک یارڈ میں تیارہورہاہے ،ترک سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق استنبول میں بحری جہاز پر کام شروع کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہاہے کہ ہماری نیوی دنیا کے دس ممالک کی بحریہ میں شامل ہوگئی ہے جو اپنے جنگی بحری جہاز بنا سکتی ہیں،آئندہ پانچ سال میں چند مزید منصوبوں سے ہماری نیول فورس اور مستحکم ہوجائے گی۔دفاعی شعبے میں خود مختار اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے خود کفیل نہ ہونے والی اقوام اپنے مستقبل کی جانب اعتماد کے ساتھ نہیں دیکھ سکتیں۔ترکی قومی سلامتی کی ضمانت اور اپنے دوستوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی طاقت کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھنے پر مجبور ہے ۔ ترک صدر نے اس موقع پر میل گیم منصوبے کے تحت تیار کردہ 5 ویں ایف515 فری گیٹ کو سمندر میں اتارنے کی تقریب میں بھی شرکت کی،تقریب میں پاکستانی سفیر نے بھی شرکت کی ۔



