اہم خبریںپاکستان

مولانا فضل الرحمٰن کے داماد نیب میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختون خوا نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر افراد کی مبینہ کرپشن اور اثاثوں کی انکوائری کے کیس میں مولانا فضل الرحمٰن کے داماد کو طلب کر لیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختون خوا نے نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے داماد فیاض علی کو 28 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے فیاض علی کو ذرائع آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات سمیت نیب آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button