شوبز
علی ظفر نے دیسی مرغی کی کڑاہی بنانا سکھا دی

لاہور( شوبز ڈیسک ) علی ظفر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔مذکورہ ویڈیو میں علی ظفر چھٹی کے دن اپنے مداحوں کو ‘دیسی مرغی کی کڑاہی’ بنانا سِکھا رہے ہیں۔علی ظفر نے کہا کہ ‘وہ آج چھٹی کے دن دیسی مرغی کی کڑاہی بنانا سکھائیں گے ۔گلوکار نے کہا کہ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ بھی اپنے گھر میں ضرور یہ کڑاہی بنائیں ۔اُنہوں نے ایک منٹ 35 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں سٹیپ با سٹیپ کڑاہی بنانے کی ترکیب بتائی۔علی ظفر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ نے بھیے ّ کی کڑاہی تو کھائی ہو گی لیکن بھائی کی نہیں۔گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ‘بھائی حاضر ہے ’ اور ‘بھائی کڑاہی’ کا بھی استعمال کیا۔



