اہم خبریںبلوچستانپاکستان

جمہوری قوتیں عوام کے ووٹوں سے منتخب جائز حکومت کے قیام کیلئے متحد ہوئی ہے: مولانا فضل الرحمان

پشین:  پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ اور جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی تمام جمہوری قوتیں موجودہ ناجائز حکمرانوں سے نجات حاصل کرکے عوام کے ووٹوں سے منتخب جائز حکومت کے قیام کیلئے متحد ہوئی ہے مستقبل میں اگر غیرمرئی قوتوں نے انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ پر دھاوا نہ بولا، تو جمیعت علما اسلام ملک کی سب سے بڑی جماعت ثابت ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی سے واپسی پر پشین کے علاقے خانوزئی میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ ہماری شریعت اور پشتون روایات اس کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم کسی ناجائز حکمران کو تسلیم کرے، ہم نے روز اول سے اس سلیکٹیڈ حکمرانوں کو ناجائز قرار دیکر اس سے نجات کا علم بلند رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ جب 2013 میں پہلی مرتبہ خیبر پشتونخوا میں ان کی حکومت بنی تو چند لوگوں نے ہمیں اپنے موقف میں تبدیلی لاکر مراعات کی پیشکش کردی جسے ہم نے مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران احتساب کا ڈول پیٹنے والے اب خود فارن فنڈنگ کیس میں روز بروز رسوا ہورہے ہیں، اسرائیل اور قادیانیوں کے فنڈز سے ملکی سالمیت کا سودا کرنے والے حکمران طبقے کے خلاف الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے کریں گے، انہوں نے کہا کہ اس غیرسنجیدہ حکمرانوں نے احتساب کو مذاق بناکر رکھ دیا، سیاست سے سنجیدگی کا عنصر ختم کرکے جمہوری طرز حکمرانی کا وقار ہی ختم کردیا، انہوں نے کہا کہ اب یہ ہمیں کیسے طرز حکمرانی سیکھائیں گے جو خود نااہل اور غیرسنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمیعت علما اسلام کی طویل جدوجہد صدیوں پر محیط ہے، آج اسی جدوجہد کےنتیجے میں جمیعت علما اسلام ملک گیر بڑی جماعتوں میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ ہم دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ اگر پردے کے پیچھے غیر مرئی عناصر اور محلاتی سازشوں کے ماہرین نے ہمارا راستہ نہ روکا تو انتخابات میں جمیعت علما اسلام ملک کی سب سے بڑی اور موثر انتخابی قوت ثابت ہوگی، انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ اپنے ہاں جمہوریت کا طوطی بول کر ووٹ کو عوام کا حق سمجھ رہے ہیں، ہمارے ہاں درپردہ طور پر بالادست قوتوں کے ذریعے عوام سے ووٹ کا حق چھین رہے ہیں۔ زور اور قوتوں کی بالادستی کے ذریعے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر لوگوں سے ان کا حق حکمرانی چھینا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ جمیعت علما اسلام کسی بھی صورت میں غیرجمہوری طرز حکمرانی قبول نہیں کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button