کورونا :بائیڈن کا 1 کھرب 90 لاکھ ڈالر کے ویکسی نیشن پیکیج کا اعلان

0 27

واشنگٹن ، لندن،بیجنگ  :  نو منتخب صدر جوبائیڈن نے امریکی معیشت بچانے کیلئے ایک کھرب 90لاکھ ڈالر کے کورونا ویکسی نیشن پیکیج کا اعلان کردیا،

جو بائیڈن کی صدارت کے پہلے 100دنوں میں ایک کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔امریکن ریسکیو پلان کہلانے والے منصوبے کے تحت زیادہ تر شہریوں کو ایک مرتبہ 1400امریکی ڈالر دیئے جائیں گے جو کہ پہلے (صفحہ4بقیہ نمبر4) سے دئیے جانیوالے 600ڈالر کے علاوہ ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس پیکج میں کورونا سے نمٹنے کے لیے 415 ارب ڈالر اور چھوٹے بزنس کی بحالی کیلئے 440 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں ،اس امدادی پیکیج پر کانگریس کی منظوری کے بعد عملدرآمد ہوگا۔

ادھر کورونا کے باعث چین کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی )کی شرح نمو 2020 کے دوران پچھلے 40سال کی کم ترین سطح 2 فیصد رہی،آئی ایم ایف نے رواں سال چینی اقتصادی شرح نمو 7.9 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے ، تاہم یہ اس کے 8.2 فیصد شرح نمو کے پچھلے اندازے سے کم ہے ۔

دوسری طرف دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 9کروڑ 40لاکھ 35ہزار ،اموات 20لاکھ 12ہزار500سے بڑھ گئیں۔ورلڈ میٹر کے مطابق کورونا سے زیادہ متاثر امریکا میں گزشتہ روز 2212،برطانیہ 1280،جرمنی 511،فرانس 399،روس 555اوربھارت میں 140 ہلاکتیں ہوئیں۔

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث چینی صوبے ہیبئی کے 20 ہزار سے زائد دیہاتیوں کو قرنطینہ سنٹر بھیج دیا گیا۔برطانیہ میں 30 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی جبکہ برطانیہ نے جنوبی امریکا کے کئی ملکوں کے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

وزیراعظم بورس جانسن نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی مکمل پابندی کریں۔ یونان کے وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر جرمانے 300 سے بڑھا کر 500 یورو کردئیے ۔اٹلی کی حکومت نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی آئندہ ہفتے سے لاک ڈاؤن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا،فرانس میں آج سے روزانہ شام 6 بجے کے بعد کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کی ایمرجنسی کمیٹی نے تمام ملکوں پر زور دیا ہے کہ عالمی وبا کے دوران محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.