پاکستان تحریک انصاف کے 23 اکانٹس میں بھارت اور اسرائیل سے بھی پیسے آئے، رانا ثناء اللہ
لاہو: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 23 بینک اکانٹس میں بھارت اور اسرائیل سے بھی فنڈنگ آئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں نے بھی پی ٹی آئی کی فنڈنگ میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ کو لیز پر چلایا جا رہا ہے، لیز پر لیے گئے طیارے بھی ضبط ہو رہے ہیں۔اللہ کرے کبھی سلیکٹڈ کی بھی لیز کی طرح ضبط کی خبر آئے۔ انہوں نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں پینڈنگ پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کس فورم پر انصاف کی توقع کریں، ہمیں انصاف کی توقع نہیں ہے۔ الیکشن کے پورے نظام کو فیئر فری بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن 2018 کے انتخابات کروانے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔آنے والا سال الیکشن کا سال ہے، الیکشن صاف شفاف ہوں گے۔ پروپیگنڈے پر بنائی گئی حکومت پروپیگنڈے سے چلائی جارہی ہے۔ ۔