وزیراعظم نے نواز شریف کے پاسپورٹ میں تجدید کرنے سے صاف انکار کردیا ہے، شیخ رشیداحمد
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ میں تجدید کرنے سے صاف انکار کر دیا، بڑا لیڈر وہی ہوتا ہے جو عوام کے بیچ میں رہے مگر یہ کہتے ہیں ہم سکون میں رہیں اور عوام دکھے کھاتی رہے،پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے ہے وہ کھیلتی رہے جبکہ مولانا صاحب آخری 5 اوورز کا میچ کھیلنا چاہتے ہیں اور انہیں بھی ہم سے گلہ شکایت نہیں ہو گی، ہم ان کا احترام برقرار رکھیں گے، اگر انہوں نے احترام کا مطلب غلط لیا تو پھر جیسا کریں گے ویسا بھریں گے۔، پھر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہی آئیں گے جہاں فی الحال تو ان کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں البتہ 19 تاریخ کو ان کا طریقہ کار بھی دیکھا جائے گا کہ وہ اپنے آئینی سیاسی حق کو کس طرح استعمال کریں گے اگر وہ آئینی و سیاسی حق کو غلط استعمال کریں گے تو جیسا کریں گے ویسا بھریں گے، آئین و قانون کا احترام کریں گے تو احترام ملے گا، آئین و قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو قانون آپ کو ہاتھ میں لے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت سے ہمیں اتنا ڈر نہیں ہے، کچھ اور باتیں ہیں جن کا ابھی وقت نہیں آیا، پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے ہے وہ کھیلتی رہے جبکہ مولانا صاحب آخری 5 اوورز کا میچ کھیلنا چاہتے ہیں اور انہیں بھی ہم سے گلہ شکایت نہیں ہو گی، ہم ان کا احترام برقرار رکھیں گے، اگر انہوں نے احترام کا مطلب غلط لیا تو پارلیمانی زبان میں بتادوں کہ اسلام آباد میں 560 مدارس میں سے صرف 92 رجسٹرڈ ہیں جہاں طلبہ رہائش پذیر ہیں، ہمیں رجسٹریشن کرنی چاہیے تاہم سیاسی ماحول میں ابھی یہ مسئلہ نہیں اٹھانا چاہتے لیکن اگر لوگوں نے مسئلے اٹھائے تو پھر سارے مسئلے اٹھیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ 8-10 دن تک براڈ شیٹ کا معاملہ چلے گا، مجھے تو نظر آرہا ہے الیکشن کمیشن آکر احتجاج کرنے کا اعلان بھی براڈ شیٹ کی نذر ہوجائے گا، یہ پاناما 2 ہے جس طرح پانامہ میں یہ کوئی جواب نہیں دے سکے اس میں بھی نہیں دے سکیں گے اور اس میں نئے نئے انکشافات ہوں گے۔