ہلاکتوں کی تعداد 3769 ہوگئی ہے اور 13340 ٹیسٹ کئے جانے پر 1443 نئے کیسز سامنے آئے
کراچیر: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 14 مریض دم توڑ گئے جب ہلاکتوں کی تعداد 3769 ہوگئی ہے اور 13340 ٹیسٹ کئے جانے پر 1443 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 14 مریضوں کی اموات ہوئی جس سے ہلاکتوں کی تعداد 3769 تک پہنچ گئی ہے جو اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 13340 نمونوں کی جانچ کی گئی جن کے نتیجے میں 1443 کیسز کی تشخیص کی گئی جوکہ شرح کا 10.8 فیصد ہے۔۔