صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی میکسیکو میں پاکستانی سفیر سے ملاقات
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نامزد سفیر میکسیکو کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت، سیاحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوششیں کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میکسیکو میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر امان رشید سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران صدر عارف علوی نے کہا پاکستان میکسیکو کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا • حکومت تمام ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہامیکسیکو کے ساتھ باہمی تجارت کے حجم میں اضافے کی ضرورت ہے، صدر عارف علوی نے کہا دونوں ممالک کے مابین اعلی سطحی دورے شروع کرنے سے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی، صدر عارف علوی نے کہا نامزد سفیر ملک مثبت تاثر کو ابھارنے اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کرنے کیلئے کام کریں