نیشنل بنک ملازمین کے خصوصی پے اسکیل سے متعلق کیس کی سماعت

0 29

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے نیشنل بنک ملازمین کے خصوصی پے اسکیل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیشنل بنک کی اپیل خارج کردی ہے۔عدالت عظمیٰ نے اپنے آرڈر میں اسپیشل پے اسکیل کی اجازت دینے والے بورڈ افسران کیخلاف بھی کاروائی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت وکیل نیشنل بنک نے دلائل دئیے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ سے 16 ارب روپے کا مالی بوجھ پڑے گا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ اس وقت سوچنا تھا جب ملازمین میں یہ تفریق پیدا کی گئی،افسران بنک کو ذاتی ملکیت سمجھتے ہیں۔قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ نے منیجمنٹ ٹریننگ آفیسرز اور کیڈر ملازمین کی تنخواہوں کے درمیان فرق کو امتیازی سلوک قرار دیا تھا،ہائیکورٹ نے ایم ٹی او ملازمین کو بھی کیڈر ملازمین والی تنخواہیں اور مراعات دینے کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ نے اب پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہو? نیشنل بینک کی اپیل نمٹا دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.