نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری
لاہور: مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیاپاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، نہ کوئی سوچ سکتا تھا، بڑی محنت کرکیان لوگوں نے لاہور کو کچرا کنڈی بنایا ہے۔ترجمان نون لیگ پنجاب نے کہا کہ آج لاہورکی آبادی 1 کروڑ 10لاکھ ہے، 40پچاس کلومیٹر تک پھیل چکا ہے،ایل ڈبلیو ایم سی آپ نے بند کرا دی، عالمی اداروں کویہاں سے ذلیل کرکے نکالا گیا۔عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ آپ کروڑوں میں جوصفائی کرسکتیہیں وہ کرکیدکھا دیں کیسے ہوگی، بڈز کا میرے پاس آفیشل لیٹر موجود ہے،شہباز شریف نے ترکش کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، مذاکرات کرکے رقم بچائی گئی۔ان کاکہنا تھا کہ شہبازشریف نے باہر سے انٹرنیشنل ماہرین کو بلایا، صفائی کے ماہرین کی تجاویز لیں،مشینوں، برشز کے ساتھ سڑکوں کو دھونا،بہت محنت سیکام کیا،جبکہ انہوں نے شہباز شریف کیبغض میں بڑی محنت سے اسے تباہ کیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سی پیک عملاً پاکستان سے رول بیک ہو چکا ہے، لاہور کی عوام کہتی ہے ترک کمپنی البراک نے بڑا اچھا کام کیا،تقابلی جائزہ چیخ چیخ کر کہتا ہے کتنا اچھا کام ہو رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہربات کا الزام شہباز شریف پر ڈال دینا ان کی پرانی عادت ہے، شہباز شریف نے پنجاب میں لوگوں کو روزگار دیا،بجلی کے منصوبے لگائے،پنجاب میں وائی فائی دیا جو اب بند ہوگیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ انہوں نے البراک کا کنٹریکٹ رینیو نہیں کیا، مشنری پر قبضہ کرلیا تو وہ کیسیکام کرتے،آپ نے ڈھائی سال سے کوئی میکنزم نہیں بنایا کوڑا اٹھانے کا،سیاسی کوڑا تو تحریک انصاف کے اندر اکٹھا کر لیا ہے۔