مختلف کاروائیوں میں 148.75ملین امریکی ڈالرمالیت کی3.98 ٹن منشیات برآمد

0 28

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے 23مختلف کاروائیوں میں 148.75ملین امریکی ڈالرمالیت کی3.98 ٹن منشیات برآمد کرکے23 ملزمان کو حراست میں لیکر11گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں برآمد شدہ منشیات میں 3860.9 کلو گرام چرس،93.458 کلو گرام ہیروئن، 22.280کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن اور 3.6 کلو گرام افیون شامل ہیں اے این ایف راولپنڈی نے آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں واقع ایک انٹرنیشنل کوریئر آفس میں سید سردارحسین سکنہ چارسدہ کی جانب سے برمنگھم میں موجود شیراز قاسم کے لئے بک کروائے گئے 2پارسلوں سے 1.180کلو گرام ہیروئن، ترکئی ٹول پلازہ مین جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب سوزوکی پک اپ میں سوار ظہور خان اور سلطان ساکنان چارسدہ 1.530کلو گرام ہیروئن، موٹر وے لنک روڈ اسلام آباد کے قریب ویگن آر گاڑی میں سوارزوہیب سکنہ شیخوپورہ اورعدنان یونس سکنہ راولپنڈی سے11کلو گرام چرس برآمد کر لی،ادھراے این ایف خیبر پختونخواہ پولیس نے ایف سی خیبرپختونخوا ہ(نارتھ)، خیبر رائفل کے اشتراک سے شیخ خان چیک پوسٹ خیبر کے قریب موٹر سائیکل سوار زبیر اور حشمت ساکنان پشاور سے 2.400کلو گرام چرس،ایف سی نارتھ چترال سکاؤٹس کے اشتراک سے ناکائی چیک پوسٹ نمبر 3 کے قریب روڈ کنارے جھاڑیوں سے 25کلو گرام افیون،کوہاٹ روڈ پر ہینو ٹرک میں نور قادر اور سخی نور خان ساکنان میران شاہ سوارسے 439.200کلو گرام چرس ،ایف سی نارتھ خیبر رائفل کے اشتراک سے شالوبار چیک پوسٹ کے قریب 2.4کلو گرام چرس برآمد کر لی،اسی طرح اے این ایف پنجاب نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور سے بذریعہ گلف ایئر لائن کی پرواز نمبر G-767 بحرین جانے والے محمد جانان سکنہ کرم سے 1.148 کلو گرام ہیروئن اور 280گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس)،22 ونگ پنجاب رینجرز قصور نے کنگن پورہ قصور کے گاؤں کھانا پیرہ کے قریب واقع کچا راستہ پر ہنس راج الیاس حسن، علی رضااور محمد نواز الیاس سے4.2کلو گرام ہیروئن، موٹر وے ٹول پلازہ فیصل آباد کے قریب اشفاق احمد سکنہ اسلام آبادسے 10.8کلو گرام چرس،چک نمبر30/JB امین پور روڈ فیصل آباد میں محمد سعید سکنہ فیصل آبادسے 3.6کلو گرام افیون اور 6کلو گرام چرس،شاہ رخِ عالم مخدوم رشید ٹول پلازہ ملتان کے قریب ہنڈا سوک کارمیں سوارعبداللہ سکنہ پشاورسے 16کلو گرام ہیروئن،رشید آباد فلائی اوورخانیوال لا ہور روڈ ملتان کے قریب موٹر سائیکل سوارمدثر سکنہ ملتان سے 3.400کلو گرام ہیروئن،پنجاب رینجرز قصور نے موٹر سائیکل سواراختر علی الیاس سکنہ قصورسے11کلو گرام ہیروئن، سمن آباد فیصل آبادمیں واقع کارگو آفس سے سید مختار حسین شاہ،ملک افضل اور عامرساکنان راولپنڈی کی جانب سے ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے21.6کلو گرام چرس برآمد کر لی،جبکہ اے این ایف سندھ پولیس سٹیشن نے آٹو باہن روڈ حیدرآباد پر واقع بلیو ورلڈ مال کے قریب رکشہ میں سوارسجن اور نواب شاہ، گوہر ساکنان خیر پور سے 40کلو گرام چرس،بقائی یونیورسٹی گڈاپ ٹاؤن کراچی میں شیر زمان سکنہ کراچی سے 1.000کلو گرام ہیروئن،حب ریور روڈ کراچی پر واقع ہارون بحریہ نیول کالونی کے قریب ادریس یونس سکنہ کراچی سے5کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے کے دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر گلی نمبر5،سیکٹر 4 نیول کالونی کراچی کے مکان نمبر70پر چھاپہ مار کرماجد اقبال اور نواب خان ساکنان کراچی سے49کلو گرام ہیروئن، 22کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن اور 76کلو گرام چرس اوراے این ایف بلوچستان نے بکرا منڈی ایئر پورٹ روڈکوئٹہ میں واقع کلی عمر کے قریب1 لینڈ کروزر میں سوارمحمد نعیم سکنہ کچلاک سے 13کلو گرام ہیروئن، تحصیل گلستان ضلع قلع عبداللہ سے 1500کلو گرام چرس،حب سٹی آر ڈی سی روڈ ضلع وڈھ سے موٹر سائیکل سواراحمد خان سکنہ خضدارسے 1.500 کلو گرام چرس، کلی پنکال تحصیل گلستان ضلع قلعہ عبداللہسے1727کلو گرام چرس اورفٹ بال چوک ضلع پنجگور کے قریب لاوارث ہنڈا موٹر سائیکل سے 10کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.