براڈ شیٹ کیس کا معاملہ ،مسلم لیگ ن کھل کر میدان میں آ گئی ، ایک ایک بات کا جواب دیتے ہوئے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیئے

0 31

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  نیب اور براڈ شیٹ کے درمیان کوئی سرکاری معاہدہ نہیں،سوال پوچھے جائیں تو سلیکٹڈ وزیراعظم براڈشیٹ کا ٹویٹ کرتا ہے،براڈ شیٹ کا ٹویٹ تو آپکے خلاف چارج شیٹ ہے،برطانوی فرم براڈ شیٹ نے نیب نیازی گٹھ جوڑ اور پرویز مشرف کا منہ کالا کر دیا ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم نےاپنے سیاسی مخالفین کو بھی واسطہ دینے کی کوشش کی کہ آئیں سب ملکر براڈ شیٹ کی بات کرتے ہیں،پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی منی لانڈرنگ تو آج ہو رہی ہے،شہزاد اکبر کے مذاکرات کو پبلک کیا جائے، کتنا کمیشن لیا گیا؟ تحقیقات کی جائیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ  براڈ شیٹ نے فرسودہ نظام کو بے نقاب کیا ہے، آمرانہ نظام کے ذریعے منتخب وزیراعظموں کے خلاف سازش ہوتی رہی، براڈ شیٹ کمپنی سے کہا گیا کہ نواز شریف کے خلاف کیس بنائے جائیں، کمپنی کو مقدمہ بنانے کے لیے سیاسی حریفوں کی لسٹ دی گئی، مشرف کی کابینہ کا حصہ بننے والوں کو لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا گیا، کچھ نیب زادے بنے اور کچھ نیب زدہ بنے،معاملہ ملک کے سلیکٹڈ وزیراعظم کے این آر او کے بھیک مانگنے کا ہے جو اُنہوں نے آج صبح ٹویٹ کے ذریعے میڈیا کو بھی واسطہ دیا اور اپنے سیاسی مخالفین کو بھی واسطہ دینے کی کوشش کی کہ آئیں سب ملکر براڈ شیٹ کی بات کرتے ہیں،پرویز مشرف نے پاکستانی 6سو کروڑ روپے ایک پرائیویٹ فرم کو دیئے جو اس وقت 6مہینے پہلے رجسٹر ہوئی تھی اور وہ 6سو کروڑ اس لیے دیئے گئے تاکہ اس وقت کے منتخب وزیراعظم کے خلاف مقدمہ بناؤ،پرویز مشرف  نے 600 کروڑ اپنی جیب سے نہیں دیے، آمر نے عوام کے پیسے کو جمہوریت کے خلاف استعمال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.