کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 50 افراد جاں بحق، 2482 نئے مریض

0 28

اسلام آباد : کورونا وائرس سے 50 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 511 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 42 ہزار 835، سندھ میں 2 لاکھ 21 ہزار 734، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 229، بلوچستان میں 18 ہزار 300، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874، اسلام آباد میں 38 ہزار 687 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 416 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.