خواتین کو کبھی فحش لباس پہننے کی ترغیب نہیں دی :عائشہ عمر
اسلام آباد : اداکارہ کے سٹائل ایوارڈ میں پہنے گئے لباس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ ایک صارف نے کہاکہ اگر آپ ایسے ملبوسات پہن کر خواتین کے حقوق اور ان کے لئے آواز اٹھا نے کی بات کرتی ہیں تو آپ عورت نہیں کہلائی جاسکتیں جس پر اداکارہ نے جوا ب دیتے ہوئے لکھاکہ انہوں نے کبھی خواتین کو فحش لباس پہننے کی ترغیب نہیں دی اور انہوں نے جو لباس پہنا وہ اسے پروموٹ نہیں کررہیں اور نہ ہی انہوں نے اس لباس کی تشہیر کرنے کیلئے کوئی معاوضہ لیا ہے بلکہ یہ ان کا تحفہ تھا جو وہ کسی خاص دن پر پہننا چاہتی تھیں ۔