عمران صاحب ڈھائی سال میں آٹا، چینی، گیس، بجلی، دوائی مہنگی ہوئی: مریم اورنگزیب

0 40

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ڈھائی سال میں آٹا، چینی، گیس، بجلی، دوائی مہنگی ہوئی، پہلے منظم چوری پھر انکوائری کا ڈھونگ کرتے ہیں۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا، عمران صاحب کہہ رہیں معیشت درست سمت پر جا رہی ہے، معیشت آپ کی اور مافیا کی درست سمت میں جا رہی ہے، عمران صاحب پہلے مافیا کی جیبیں بھرتے پھر نوٹس لیتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عوام کی جیبیں خالی اور اپنی بھرنے کا سلسلہ جاری ہے، مالی سال کی ہر سہ ماہی میں عوام کو لوٹنے کی پلاننگ کی جاتی ہے، ڈھائی سال میں عوام کے گھروں میں فاقے، بے روزگاری اور عمران صاحب کے اے ٹی ایمز کے کاروبار میں اضافہ ہوا، ملکی تاریخ کی نالائق، نااہل اور کرپٹ ترین حکومت ملک پہ مسلط ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.