باؤلر کی حیثیت سے کوئی معذرت پیش نہیں کرونگا :نسیم شاہ

0 28

کرائسٹ چرچ  ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میں نے غلطیاں کیں اور سیکھا بھی ہے ، باؤلر کی حیثیت سے کوئی معذرت پیش نہیں کرونگا ،نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ،ان کے خلاف غلطی کی گنجائش نہیں تھی۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہاکہ ایک فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے کوئی معذرت پیش نہیں کروں گا، یہ وکٹ اچھی تھی، میں نے غلطیاں کیں اور ان سے بہت سیکھا۔انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں ہے ، یہاں مسلسل ایک ہی جگہ پر باؤلنگ کرنی ہوتی ہے ، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کے خلاف غلطی کی گنجائش نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ کیچز ڈراپ ہونے کا دکھ ہوا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے ، نو بالز ہونے سے اعتماد میں کمی آتی ہے ، زیادہ زور لگانے کی وجہ سے بھی نو بالز ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ پریکٹس میچز میں نو بال نہیں ہوئے ، نوبالز سے نقصان بہت ہوا، دو آؤٹ اسی کی نظر ہوئے ، کوشش ہو گی کہ آئندہ نوبالز پر قابو پائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.