یشما گل کا فلاحی کاموں کیلئے پرانے کپڑے بیچنے کا اعلان
لاہور : اداکار ہ یشما گل نے فلاحی کاموں کیلئے اپنے استعمال شدہ کپڑے فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔ اداکارہ یشما گل نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے استعمال شدہ کپڑے فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم جانوروں کی بحالی کیلئے کام کرنے والے ادارے کو عطیہ کریں گی۔اداکارہ جانوروں کے حقوق کے حوالے سے بہت زیادہ سرگرم ہیں اور اکثر جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والوں سے رابطے میں رہتی ہیں ۔ اداکارہ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پرا ن کے اس اقدام کو بے حد سراہاہے اورکئی افراد نے ان کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کرڈالا۔