پاکستان میں ہم سب کا وطن ہے‘یہاں نہ کوئی کسی کا غلام ہے نہ کوئی کسی کا آقا : محمود خان اچکزئی

0 26

کوئٹہ/سبی:  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چےئرمےن محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہم سب کا وطن ہے‘یہاں نا کوئی کسی کا غلام ہے نہ کوئی کسی کا آقا‘ ہم کسی کی غلامی برداشت نہیں کریں گے‘پاکستان بننے کے بعد ووٹ کا حق مانگنا، اپنی زبان کے احترام اور اپنی پت کیلئے ہمارے اکابرین پر بغاوت کے مقدمے قائم کئے گئے سیاسی کارکنوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قتل کیا گیا جبکہ چند لوگوں کو یہ عیاشی کرنے دی گئی کہ جب چاہے آئین توڑ دےں ‘ہم اپنی افواج سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی آئینی حدود میں رہے‘ اگر فوج آئین کے دائرے کے اندر نہیں رہتی تو ترکی والا ڈرامہ ہوگاایک وزیر نے بیان دیا ہے کہ سردار اختر مینگل پنجاب کے خلاف تھا اور اب اس کے ساتھ ہے‘ وزیر صاحب ہم کسی سے رنگ و نسل کی بنیاد پر تعصب نہیں کرتے‘ ہم نے نواز شریف کا کالے جھنڈوں سے استقبال کیا تھا اس لئے کہ وہ ایک جمہوری حکومت گرا رہے تھے‘ آج وہ آئین کی بالادستی کا نعرہ لے کر نکلے ہے اور ہم سب اس کے ساتھ ہیںآج فوج کے نمائندے پریس کانفرنس کرلے کے آج کے بعد ہم سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے اس وقت مولانا فضل الرحمن پی ڈی اےم تحلےل کرےں گے‘ ان خےالات کا اظہار انہوں نے سبی مےں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘ جلسہ عام سے پی ڈی اےم مےں شامل جماعتوں کے قائدےن نے بھی خطاب کےا‘ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سبی کا ہم پر قرض ہے‘ ہم 20 سال بعد سبی آئے ہیں اس پر ہم آپ سے معذرت کرتے ہیں اور مختصر مدت کے کال پر اتنا پرتباک استقبال پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیںانہوں نے کہاکہ آج 60 سال پہلے کی یاد تازہ ہوئی‘ یہاں انجمن وطن کے زیر اہتمام سبی کے اسی پارک میں عبد العزیز کرد، امین کھوسو، عبد الرحمان بگٹی، جام نور اللہ اور خان شہید جمع ہوتے تھے انگریز کے خلاف اور کہتے تھے کہ یہ دھرتی ہماری ہیں اور اس پر اختیار بھی ہمارا ہونا چاہئے‘انہوں نے کہاکہ پاکستان بننے کے بعد ووٹ کا حق مانگنا، اپنی زبان کے احترام اور اپنی پت کیلئے ہمارے اکابرین پر بغاوت کے مقدمے قائم کئے گئے سیاسی کارکنوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قتل کیا گیا جبکہ چند لوگوں کو یہ عیاشی کرنے دی گئی کہ جب چاہے آئین توڑے انہوں نے کہاکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ ماو¿ں نے انسانوں کو آزاد جنا ہے‘ پاکستان میں ہم سب کا وطن ہے‘یہاں نا کوئی کسی کا غلام ہے نا کوئی کسی کا آقا. ہم کسی کی غلامی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم اپنی افواج سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی آئینی حدود میں رہے‘ اگر فوج آئین کے دائرے کے اندر نہیں رہتی تو ترکی والا ڈرامہ ہوگا محمود خان اچکزئی نے کہاکہ ایک وزیر نے بیان دیا ہے کہ سردار اختر مینگل پنجاب کے خلاف تھا اور اب اس کے ساتھ ہے‘ وزیر صاحب ہم کسی سے رنگ و نسل کی بنیاد پر تعصب نہیں کرتے‘ ہم نے نواز شریف کا کالے جھنڈوں سے استقبال کیا تھا اس لئے کہ وہ ایک جمہوری حکومت گرا رہے تھے‘ آج وہ آئین کی بالادستی کا نعرہ لے کر نکلے ہے اور ہم سب اس کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حالت ٹی بی کے مریض کی طرح دن بدن بگڑتی جا رہی ہے اور اس کی وجہ پاکستان کے جاسوسی اداروں کی سیاست میں مداخلت ہے آئین ہر ادارے کا فریم متعین کرتا ہے. داخلہ اور خارجہ پالیسی پارلیمنٹ میں بنائی جائے اور فیصلوں کا اختیار عوام کے پاس ہو. یہ ملک بہترین ملک بن سکتا ہے انہوں نے کہاکہ آپ نے بھٹو کو پھانسی دی، عطاءاللہ مینگل کے بچے کو لاپتہ کردیا، نوروز خان کو قرآن کا واسطہ دے کر پہاڑوں سے اتارا اور پھانسی دی، بگٹی کو قتل کیا‘ یہ مار دھاڑ والا ڈرامہ مزید نہیں چلے گاانہوں نے کہاکہ سوئی میں 60 کی دہائی میں گیس نکلی‘ پنجاب میں اس کی وجہ سے کارخانے چل پڑیں لیکن ہماری عورتیں بیچاری اب بھی لکڑیاں جلاتی ہیں‘ اگر ایسا چلتا رہا تو یہ ہاتھ ہمیں توڑنے ہونگے جو ہمیں لوٹتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ علاقہ وسائل سے بھرا ہے لیکن غریب بلوچ کے پاس اب بھی 3 جوڑے کا تصور نہیں ہے‘ جب ہم حق مانگتے ہیں تو ہمیں مارا جاتا ہے‘ ہم کہتے ہیں کہ ہمیں مت مارو خدانخواستہ اگر ہم نے بھی کچھ کیا پھر سب کچھ تباہ ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ لوگ قسمت کی بات کرتے ہیں خدا نے ہماری قسمت میں ہمارے وطن کے وسائل لکھ دئے ہیں لیکن اس پر دوسروں کا قبضہ ہے. PDM یہ قبضہ ختم کرنے کیلئے بنا ہے اگر جلسے، جلوسوں سے کچھ نا بنا تو پھر لٹ اٹھانے ہونگے انہوں نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے خلاف تمام سماج دشمن عناصر کو اکٹھا کیا جارہا ہے‘ چرس کا کاروبار کرنے والے، غنڈے ، بدمعاش اور جہاز چرانے والے چوروں کو اکٹھا کیا جارہا ہے پی ڈی اےم کے قائدین کے خلاف ہےں انہوں نے کہاکہ آج فوج کے نمائندے پریس کانفرنس کرلے کے آج کے بعد ہم سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے. اسی دن مولانا صاحب پی ڈی اےم تحلےل کردےں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.