کسٹمز کے عملے کی گوادر کے میں کارروائی ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سیلولر فونز اور ٹیبلٹس برآمد

0 28

کوئٹہ:  بلوچستان کسٹمز کے عملے نے گوادر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 976 اعلیٰ کوالٹی کے سیلولر فونز اور ٹیبلٹس برآمد کرکے قبضے میں لے لئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایت پر کلیکٹر گوادر طاہر قریشی ، ایڈیشنل کلیکٹر غلام حیدر میسر اور ڈپٹی کلیکٹر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے کوڑ کھیڑا چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والے آئل ٹینکر کو روک کر چیک کیا تو اس کے خفیہ خانوں میں اعلیٰ کوالٹی کے 976 جدید برانڈ کے ایپل ، سامسنگ ، سونی، ہواوے ، امیزون اور دیگر موبائل فون اور ٹیبلٹس برآمد کرکے قبضے میں لے لئے جنہیں کراچی سمگل کیا جارہا تھا قبضے میں لئے جانے والے موبائل فون اور ٹرک کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ چیف کلیکٹر کسٹم بلوچستان گل رحمان کا کہنا ہے کہ کسٹم کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ بلوچستان سے سمگلنگ کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے۔ کسٹم کی یہ کارروائیاں آئندہ بھی تواتر کے ساتھ جاری رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.