کوئٹہ میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ‘ کوئٹہ ،ژوب اور زیارت میں ہلکی بارش برفباری

0 25

کوئٹہ:  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کی شدت مےں مزےد اضافہ ‘ کوئٹہ ،ژوب اور زیارت میں ہلکی بارش برفباری کا امکان ہے‘جبکہ گےس غائب ہونے سے عوام کو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ‘تفصےلات کے مطابق کوئٹہ سمےت بلوچستان کے مختلف علاقوں مےں سردی کی شدت مےں اضافہ ہوگےا ےخ بستہ ہوائےں چلنے سے عوام نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردےا اور گھروں تک محدود رہے شہر مےں ٹرےفک معمول کے مطابق کم رہی جبکہ دوسری جانب گےس نہ ہونے سے عوام کو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑہا ہے بچے اور بزرگ سردی سے ٹھٹھرتے رہ گئے ‘ خواتےن کو بھی امورہ خانہ داری مےں شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ‘عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جلد ازجلد گےس پرےشر بحال کےا جائے بصورت دےگر بھرپور احتجاج کرےنگے ‘محکمہ موسمےات کے مطابق کوئٹہ ،ژوب ‘خانوزئی ‘مسلم باغ اور زیارت میں ہلکی بارش برفباری کا امکان ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلودرہنے رہنے کا امکان ہے کوئٹہ میں موجودہ  درجہ حرارت منفی 2 ‘ قلات میں موجودہ  درجہ حرارت منفی 5 ‘ بلوچستان کے ساحلی علاقہ گوادر میں درجہ حرارت 9 ‘ سبی میں موجودہ درجہ حرارت5‘ نوکنڈی میں موجودہ حرارت منفی6 ریکارڈ رےکارڈ کی گئی اور کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 13 فیصد گوادر میں48فیصد سبی میں13نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب13فیصد ریکارڈ کےاگےا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.