اپنے کام سے انصاف کامیابی کی ضمانت :صوبیہ خان
لاہور : اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ اچھا اخلاق اور اپنے کام سے انصاف کرنا کامیابی کی ضمانت ہے ،ماڈلنگ سے اداکاری کا سفر انتہائی کامیابی سے طے کیا ،ہمیشہ اپنے کام پر توجہ رکھی ہے اور جائز تنقید کو خوش اسلوبی سے برداشت کیا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ شوبز کی دنیا میں میراآج تک کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا اور نہ مقابلے بازی کی طرف توجہ دی۔صوبیہ خان نے کہا گھریلو مصروفیات کے باعث کچھ عرصے کیلئے شوبز سے دوری اختیار کررکھی ہے لیکن بہت جلد اپنے مداحوں کو بڑی سکرین پر نظر آؤں گی جس کیلئے میں معاہدہ کرچکی ہوں ۔