دھند میں ٹریفک بند،شہزاد رائے موٹروے پولیس کے حامی
لاہور ( شوبز ڈیسک) گلوکار شہزاد رائے موٹروے پولیس کے حامی ہوگئے اور ان کو ڈیوٹی کے دوران برا بھلا کہنے والوں کو خفانہ ہونے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھے بتا رہے ہیں کہ وہ اسلام آباد لاہور موٹر وے پر سفر کر رہے تھے کہ موٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث موٹروے عارضی طور پر بند کر دی ۔ اس بندش کے باعث لوگ کافی ناراض ہیں اور موٹروے پولیس کو برا بھلا کہہ رہے ہیں لیکن میں اپیل کرتاہوں کہ اہلکاراپنی ذمہ داریاں نبھا رہے اور مسافروں کا تحفظ کررہے ہیں ان کا احترام کریں۔