آئمہ بیگ کا گانا:’شون مینڈس اور سیلینا گومز کو بھولنے کا وقت آ گیا ہے’
کوک اسٹوڈیو کے گانے ‘بازی’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ آئمہ بیگ اور عبداللہ صدیقی کا نیا انگریزی گانا ‘بی مائی سیلف’ گزشتہ روز ریلیز کیا گیا۔
اس گانے میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ عبداللہ صدیقی نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور اس گانے کی ہدایت کاری آئمہ کے قریبی دوست شہباز شگری نے کی۔
اگرچہ انگریزی گانے ‘بی مائی سیلف’ کو ریلیز ہونے کے بعد اس قدر مقبولیت حاصل نہیں ہوئی اور گانے کو اب تک صرف 12 ہزار بار دیکھا گیا ہے۔
لیکن آئمہ بیگ کے اس گانے کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور ان کے گانے کو کسی ہالی وڈ کے گانے سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔