شام میں 2ہزار افغان جنگجو لڑرہے :ایرانی وزیر خارجہ
کابل : ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاہے کہ شام میں 2ہزار افغان جنگجو برسرپیکار ہیں،ہم نے کسی کو شام نہیں بھیجا وہ رضاکارانہ طور پرگئے ہیں،اگر کابل حکومت راضی ہوئی تو مزید جنگجوئوں کو داعش کیخلاف مسلح کرینگے ،شام میں داعش کیخلاف برسرپیکار اتحاد کی ہم نے مدد کی ہے ،افغان ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکا طالبان سے معاہدے کے بجائے امن عمل میں سہولت کار بنے ،امریکا افغان حکومت کو سائیڈلائن کرکے طالبان کیساتھ بیٹھ گیا ہے ۔ہم طالبان سے کام کریں گے لیکن ان کیساتھ بیٹھ کر کابل کے مستقبل کے معاہدے نہیں کریں گے ۔طالبان نے کئی دہشتگرد کارروائیاں کی ہیں،ایران نے انہیں دہشتگردوں کی فہرست سے نہیں نکالا۔