جنگ بندی خلاف ورزیاں،دفتر خارجہ میں سینئر بھارتی سفارتکار کی طلبی،پاکستان کا شدید احتجاج

0 32

اسلام آباد:  بھارتی قابض افواج کی جنگ بندی معاہد ے کی خلاف ورزی پر پاکستان میں تعنیات سینئر بھارتی سفارت کا ر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔ ترجما ن دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق پاکستان نے بھارت کی ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارت کا ر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 19 دسمبر کو بھارت کی ایل او سی پت جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ایک نہتی شہری زخمی ہوئی،رکھ چڑی سیکٹر میں بھارتی قابض افواج کی بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری سے اکھوری گاوں کی 25 سالہ صغیرہ ولد محمد حنیف شدید زخمی ہوئیں, بھارتی قابض افواج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل توپخانے, بھاری و خودکار ہتھیاروں اور مارٹرز سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق رواں برس بھارتی قابض افواج نے جنگ بندی کی 3003 خلاف ورزیاں کیں, ان جنگ بندی خلاف ورزیوں میں 27نہتے شہری شہید اور 250 زخمی ہوئے، بھارتی قابض افواج کی جانب سے نہتے شہریوں کے نشانہ بنایا جانا قابل مذمت ہے, ایسی سرگرمیاں 2003 کے جنگ بندی انتظامات کی کھلی خلاف ورزی ہیں, ایسی سرگرمیاں انسانی اقدار اور پیشہ ورانہ عسکری رویہ کے منافی ہیں, بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں ایل او سی پر تناو میں اضافہ اور علاقائی امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی بھارتی کوشیشوں کی عکاس ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.