سرحدی شہر چمن کے مصروف ترین شاہراہ مال روڈ تاج روڈ اور دیگر پر ٹریفک جام معمول بن گیا

0 30

چمن: سرحدی شہر چمن کے مصروف ترین شاہراہ مال روڈ تاج روڈ اور دیگر پر ٹریفک جام معمول بن گیا عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کیلئے ٹریفک نظام کو سمجھنے کیلئے ورک شاپ کا انعقاد کیا جائے

،تاکہ عوام ٹریفک نظام کو سمجھ سکیں،تفصیلات کے مطابق چمن کے عوامی حلقوں نے کہا کہ چمن شہرکے مصروف تیرن اور مین شاہراہوں مال روڈ تاج روڈ ٹرنچ روڈپرگاڑیوں کی غلط پارکنگ اورٹریفک اہلکاروں کے نہ ہونے کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا ہیں ٹریفک اہلکاروں کا نام نشان تک نہیں صرف تنخواہوں تک محدود ہیں روڈ پردکانوں کے سامنے گاڑیوں کی غلط پارکنگ کے باعث عوام گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں جس کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجعفر خان کی ہدایر پر ایس ایچ او کی سربراہی میں فوری طورپر ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کو گھنٹوں کوفت اٹھانے کا سامنا نہ کرناپڑے کیونکہ تاج روڈ،مال روڈ ٹرنچ روڈ شہر کے مین اور مصروف ترین شاہراہیں ہیں تاج روڈ پر سول ہسپتال جس کیلئے ہروقت ٹریفک کھلارکھنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے عوامی حلقوں نے مذید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کیلئے ٹریفک نظام کو سمجھنے کیلئے ورک شاپ کا انعقاد کریں تاکہ عوام ٹریفک نظام کو سمجھ کر ڈرائیونگ کے قانونی طریقے کو جان کراپنا کردار اداکرسکیں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ ٹریفک جام کے حوالے سے پوری ایکشن لے تاکہ عوام سکھ کاسانس لے سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.