بہت ذہنی اذیت برداشت کی اب مزید ہمت نہیں، عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

0 29

قومی کرکٹرمحمد عامرنے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد عامرنے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کوخیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ سری لنکن پریمیئرلیگ میں شرکت کے بعد ابھی کراچی پہنچا ہوں، کل جمعہ کو لاہور آنے پراس حوالے سے تمام تفصیلات شئیر کروں گا۔ ابھی انٹرنیشنل کرکٹ مزید نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ کرکٹ چھوڑنا تو نہیں چاہتا تھا مگر جس طرح کا ماحول بن چکا، اس مینجمنٹ کے تحت انٹرنیشنل کرکٹ جاری رکھنا ممکن نہیں، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 35 کھلاڑیوں میں بھی شامل نہ کیے جانے پر مستقبل کا اندازہ ہوگیا، 2010 سے 2015 تک کرکٹ سے دوری کے عرصہ میں بہت سی ذہنی  اذیت برداشت کی، اب مزید ہمت نہیں ہے، 5 سال پابندی کی سزا کاٹ کر آیا تھا، اس کے باوجود بار بار کہا جاتا ہے کہ پی سی بی نے مجھ پر بڑی سرمایہ کاری کی۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.