مولانا فضل الرحمان نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا، مریم، بلاول اور دیگر رہنما شریک ہوں گے

0 35

لاہور :  مولانا فضل الرحمان نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں مریم نواز، بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس آج دوپہر دو بجے جاتی امراء رائیونڈ میں ہو گا، اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل اوراستعفوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ حکومت سے عوام کو نجات دلانے کےلئے لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کیاجائے گا۔

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں ’چارٹر آف پاکستان‘ کی منظوری بھی دی جائے گی، پارٹی قائدین پی ڈی ایم کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کن اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے۔ لانگ مارچ، حکومت کو گھربھجوانے کے مقصد کے حصول کے فیصلہ کن لائحہ عمل کے پہلووں پر غور ہوگا، اجلاس کی میزبانی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کریں گی۔اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.