قائداعظم سیکنڈ الیون ٹرافی کا ٹائٹل سندھ نے جیت لیا

0 32

کراچی،لاہور:  قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون نان فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے دسویں اور اختتامی راؤنڈ کے تیسرے روز بلوچستان کیخلاف ڈرا میچ کھیلنے والی سندھ کی ٹیم نے 48 پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔کے سی سی اے گراؤنڈ میں سندھ نے سید محمد تہامی کے 76،رمیز عزیز کے 57 ناٹ آؤٹ اور عماد عالم کے 46 رنز سمیت پانچ وکٹوں پر 222رنز بنا کر اننگز ختم کردی ۔ بلوچستان نے 294 کا ہدف ملنے پر دو وکٹیں گنوا کر 120 رنز بنائے ،اویس ضیا نے 52 رنزناٹ آؤٹ بنائے ۔ٹی ایم سی گراؤنڈمیں خیبر پختونخوا نے ناردرن کیخلاف 191 رنز کا ہدف آٹھ وکٹوں پر حاصل کر کے دوسری پوزیشن یقینی بنا لی،مبصر خان کی تین وکٹیں رائیگاں چلی گئیں۔اس سے قبل ناردرن نے آصف آفریدی کی چھ وکٹوں کے سامنے 281 رنز بنائے تھے ۔این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں وسطی پنجاب نے محمد عرفان خان کے61،عمران ڈوگر کے56 اور فہد منیر کے 54 رنز سمیت 311 رنزبنائے ۔علی عثمان نے پانچ وکٹیں لے کر میچ میں اپنی وکٹوں کی تعداد 13 تک پہنچا دی جبکہ محمد عرفان نے بھی پانچ شکار کئے مگر 236 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی پنجاب چار وکٹوں پر 211 رنز بنا سکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.