اہم خبریںپاکستان

اپنی فوج کےخلاف بات کرنے والوں کو بھارت چلے جانا چاہیے، وزیرداخلہ

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ اپنی فوج کے خلاف جو بات کرتا ہے اسے سرحد عبور کرلینی چاہیے، وہ امرتسر جاکر رہے۔

ننکانہ صاحب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت آئی تھی تب دہشت گردی کے خلاف کارروائی پر تحریک طالبان افغانستان اور پاکستان نے حاجی غلام محمد بلور اور افتخار کے بیٹے کو مار دیا تھا جو ردعمل تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں جو لوگ مسلم لیگ (ن) کے بیانیے کے ساتھ ہیں، اللہ انہیں ہدایت دے اور اللہ ان کی حفاظت بھی کرے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ خطرے میں ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپنی فوج کے خلاف جو بات کرتا ہے اسے سرحد عبور کرلینی چاہیے، وہ امرتسر جاکر رہے، لاہور اور پاکستان میں نہ ہی رہے تو اچھا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button